تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

"پاکستان کو عظیم بنانے کے لئےقائد کے اصولوں کو اپنانا ہوگا”

اسلام آباد: یوم قائد کے موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم نے اپنے پیغامات میں قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو عظیم بنانے کیلئے قائداعظم کے اصولوں کو اپنانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق صدرعارف علوی نےقائدِ اعظم کے 145 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو عظیم تر بنانے کیلئے ہمیں اُن کے بتائے ہوئے اصولوں کو اپنانا ہے، جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کی آزادی، علیحدہ اور خودمختار ریاست کے قیام کیلئے انتھک جدوجہد کی اوراپنی صلاحیتوں، عزم اور غیر معمولی کردار کی بدولت پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلا۔

صدرمملکت نے کہا کہ ملک کی خوشحالی کیلئے معاشرے کے نظر انداز کئے گئے طبقات کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دینا ہوگی، آج کے دن ہم اِس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان کو ایک عظیم اور مضبوط ملک بنائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان

یوم قائد کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کی اہمیت کا احساس کیا جہاں تمام شہری عقیدے کی آزادی، پیشہ اور مساوی مواقعوں کا حق رکھتے ہوں۔

قائد اعظم کا بڑے چیلنجوں اور مخالفتوں کے باوجود قوم کو متحد کرنے کا عزم ان کی ثابت قدمی سے ہی ممکن ہوا، مشکلات اور چیلنجوں سے نبردآزما ہونے کے لیے انہوں نے اللہ تعالیٰ پر پختہ یقین اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصولوں سے رہنمائی حاصل کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کیا کہ آج ہم اپنے عظیم رہنما قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش منا رہے ہیں، یہ ہماری نسل اور ہمارے بچوں کے لیے فخر کی بات ہے کہ وہ ایک آزاد پاکستان میں پیدا ہوئے جو قائداعظم کی جدوجہد کے بغیر ہمارا مقدر نہیں بن سکتا تھا، ہمیں بحیثیت قوم قائد کے ترقی یافتہ، ترقی پسند اور روادار پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ان اوصاف کو اپنانے کی ضرورت ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یوم قائد پر اپنے پیغام میں کہا کہ بانی پاکستان کی تعلیمات کی موجودہ دور میں اہمیت بڑھ گئی ہے، قائد اعظم نے اتحاد، ایمان اور نظم وضبط جیسے اصول وضع کیے، اتحاد، ایمان کےاصولوں سےتمام مسائل کامقابلہ کیاجاسکتاہے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف

شہباز شریف نے یوم ولادت بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم قول کےسچے،دھن کےپکے،کردار کےکھرے، باعمل رہبر تھے، قائداعظم نےتاریخ کا دھارا موڑا، آج ان کا حرف بہ حرف سچ ثابت ہورہا ہے، تاریخ نےثابت کیا کہ قائداعظم کی جدوجہدسچائی، اصولوں پرمبنی تھی۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عظیم قائد نے تمام زندگی پاکستان کے مقصد کے لئے وقف کی، قوم اپنے محسن کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔

بلاول بھٹو کا قائداعظم کو خراج عقیدت
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے قائداعظم کے یوم پیدائش پر انہیں شاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم اپنےہم عصردور کی سب سےقد آور شخصیت تھے، ان کا خواب تھا برصغیرکے مسلمانوں کےلیےمساوات پر مبنی ملک ہو، مسلمان جہاں پرامن بقائےباہمی کی بنیاد پر رہ سکیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بھٹو نے1973کا آئین کا تحفہ دے کر قائداعظم کےخواب کو پوراکیا، شہید محترمہ نے قائد کےپاکستان کو فلاحی ریاست بنانےکے لیےاقدامات کیے، پیپلز پارٹی ہی نظریہ پاکستان کی حقیقی علمبردار ہے اور عوام اورپی پی قائداعظم کےوژن پر سختی سےکاربند رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -