بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

بنگلادیش کے کرکٹرز کا دعویٰ‌ کرنے والا گروپ ملائیشیا میں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلادیش کے کرکٹرز کا دعویٰ کرنے والے 15 لڑکوں کو ملائیشیا میں گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کے کرکٹرز کا دعویٰ کرنے والا گروپ ٹورنامنٹ کے لیے ملائیشیا جارہا تھا  جب ملک کی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے انہیں داخل ہونے سے روک دیا۔

ملائیشین بارڈر کنٹرول اینڈ پروٹیکشن ایجنسی نے آپریشن کو انجام دیا۔

گروپ کو 17 مارچ کو کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، انہوں نے پینانگ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک ٹورنامنٹ میں شرکت کا دعویٰ کیا۔

تاہم تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ایسا کوئی ٹورنامنٹ موجود ہی نہیں تھا۔

حکام کو 21 اور 23 مارچ کے درمیان شیڈول کسی بھی ٹورنامنٹ کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا، جیسا کہ گروپ نے دعویٰ کیا تھا، معاملے کے حوالے سے قانونی کارروائی جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں