پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

پندرہ پستولوں سے درجنوں وارداتیں، پولیس افسران چکرا گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد کی پولیس کو ان 15 پستولوں کی تلاش ہے جن سے دوسال میں 40 سےزیادہ وارداتیں ہوئیں، چند وارداتوں کے ملزم پکڑے گئے مگر ہتھیار برآمد نہ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق 15 پستولیں اور ان سے ہونے والی درجنوں وارداتوں پر تفتیشی اداروں نے سر پکڑلیا۔ کراچی آپریشن میں کئی کامیابیوں کے باوجود چند پستولوں نے تفتیشی اداروں کی نیندیں حرام کردیں ہیں۔

پولیس حیران اور پریشان ہے کہ وہ پستولیں برآمد کرے بھی توکیسے؟ ذرائع کے مطابق پولیس نے گزشتہ دو سال کے دوران زیادہ تر وارداتوں میں استعمال کی گئی پستولوں کی فہرست بنالی۔

ان پستولوں کی تعداد 15 ہے جن سے قتل کی وارداتیں ہوتی رہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان 15 پستولوں سے اب تک فائرنگ کی 43 وارداتیں ہوچکی ہیں۔ چند وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے باوجود اسلحہ برآمد نہیں کرایا جاسکا۔

ان 15 ہتھیاروں میں 4 تیس بور اور 11 نائن ایم ایم پستول شامل ہیں جو مختلف ٹارگٹ کلنگ، فرقہ وارانہ قتل اور ذاتی دشمنی کی وارداتوں میں استعمال ہوئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں