اشتہار

کلر کہار میں باراتیوں کی بس کو حادثہ ، جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

چکوال : کلر کہار کے قریب موٹروے سالٹ رینج میں بس حادثے کے مزید2زخمی دم توڑگئے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق چکوال میں کلر کہار کے قریب موٹروے سالٹ رینج میں بس حادثہ کے مزید 3 اور زخمی مسافر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گئے۔

جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی، جاں بحق افراد میں 6 خواتین سمیت 14 افراد شامل ہیں جبکہ 63 زخمی ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

ہولی فیملی لائے گئے 6 زخمی لائے گئے تھے ، جس میں علی حمزہ، سہیل نگہت عالم، عالم ڈار، سید باقر اورنادعلی شامل تھے، ہولی فیملی اسپتال لائے گئے تمام زخمی افراد کا تعلق کلر کہار سے ہے۔

ریسکیوذرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق افراد میں 6 خواتین سمیت 14 افراد شامل ہیں جبکہ 63 زخمی ہوئے ، شناخت کے بعد 6 خواتین سمیت 12 افراد کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں، جبکہ حادثہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے دو افراد کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ہے۔

زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو ٹراما سینٹر کلر کہار اور ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا ہے۔

گورنر پنجاب نے چکوال میں باراتیوں کی بس سےقیمتی جانوں کےنقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افرادکیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

یاد رہے مسافربس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی، کلر کہار کے قریب ٹائر پھٹنے سے قلابازی کھاتے ہوئے حفاظتی دیوارتوڑ کر دوسری ٹریک پر آنے والی گاڑیوں سے ٹکرا کر کھائی میں جاگری۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں