منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

بلوچستان حملوں میں 15 دہشت گرد ہلاک اور 4 جوان شہید ہوئے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بلوچستان حملوں میں 15 امن دشمن مارے گئے جبکہ پاک فوج کے چار جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پنجگوراورنوشکی میں سیکیورٹی فورسزکے کیمپوں پردہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے حملے پسپا کرنے پر خراج تحسین کیا۔

وزیر داخلہ نے بتایا دہشت گردوں نے پنجگور اور نوشکی میں رات گئے بڑا حملہ کیا، جسے ہماری عظیم افواج نے ناکام بنادیا، ، نوشکی میں نو اور پنجگور میں چھ امن دشمن مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے چار جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

- Advertisement -

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسزکسی بھی دہشت گردی کےمقابلےکی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، سیکیورٹی فورسز کے عزم اورحوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے سکتیں۔

دوسری جانب وزیرمملکت فرخ حبیب نے پنجگوراورنوشکئی میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا سکیورٹی فورسزکےبروقت جواب نےدہشت گردوں کےناپاک عزائم ناکام بنادیئے، دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ایسے ہی ناکام بناتے رہیں گے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مسلح افواج اورسیکیورٹی فورسزمکمل طورپرالرٹ ہیں، قوم جانوں کا نذرانہ پیش کرنےوالوں کوسلام پیش کررہی ہے، شہید پاک فوج کےجوان کےبلنددرجات کےلئےدعاگوہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں