بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

سکھر میں 150 میگا واٹ کا سولر پلانٹ نصب

اشتہار

حیرت انگیز

ایس آئی ایف سی نے سولر کمپنی کی شراکت سے سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں 150 میگا واٹ کا شمسی توانائی کا پلانٹ نصب کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے ایس آئی ایف سی نے سولر کمپنی کے اشتراک سے سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں 150 میگا واٹ کا شمسی توانائی کا پلانٹ نصب کر دیا ہے۔ یہ سولر پلانٹ خطے میں توانائی کے خسارے کو پورا کرے گا اور مقامی افراد کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے گا۔

پبلک پرائیویٹ شراکت داری کا یہ منصوبہ صاف توانائی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کی کمی میں بھی فعال کردار ادا کرے گا۔

سینٹرل پاور پراسیسنگ ایجنسی آف پاکستان کے ساتھ 25 سالہ معاہدے کے تحت پاور پلانٹس تقریباً 300 جی ڈبلیو ایچ سالانہ پیدا کریں گے۔ اس منصوبے سے ڈیڑھ لاکھ گھرانوں کی بجلی کی ضرورت پوری کی جا سکے گی اور کاربن کے مساوی گیس کے نقصانات سے بھی بچا جا سکے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں