جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

جعلی بینک اکاؤنٹس: مشکوک شہریوں کے ملک سے باہر جانے پر پابندی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس میں مشکوک شہریوں کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیے گئے، ملک سے باہر نہیں جانے دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ سے جڑے افراد کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیے گئے، ان افراد پر ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد رہے گی۔

[bs-quote quote=”ایف آئی اے امیگریشن کو تمام ائیر پورٹس پر کڑی نگرانی رکھنے کی ہدایت” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹاپ لسٹ میں 150 سے زائد مشکوک شہریوں کے نام ڈال دیے گئے ہیں، اسٹاپ لسٹ میں شامل افراد کو بیرون ملک جانے نہیں دیا جائے گا۔

ایف آئی اے امیگریشن کو تمام ائیر پورٹس پر کڑی نگرانی رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، دوسری طرف منی لانڈرنگ، میگا کرپشن میں جعلی اکاؤنٹس کی تعداد 70 سے زائد ہو گئی۔


یہ بھی پڑھیں:  جعلی بینک اکاؤنٹس: تحقیقاتی کمیٹی کو مزید بے نامی اکاؤنٹس مل گئے


ذرائع کے مطابق اسٹاپ لسٹ میں نام شامل ہونے پر ایف آئی اے امیگریشن نے گزشتہ روز دو مسافر پرواز سے آف لوڈ کیے۔

خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل صوبہ سندھ میں جعلی بینک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کے سلسلے میں مزید انکشافات سامنے آئے تھے، وفاقی تحقیقاتی ادارے کو مزید ایسے اکاؤنٹس ملے جو بے نام ہیں۔

ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا تھا کہ نئے ملنے والے بے نامی اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے منتقل کیے گئے، تحقیقات پر معلوم ہوا کہ مذکورہ اکاؤنٹس ہولڈرز کی رقم ان کی رہائش سے مطابقت نہیں رکھتی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں