ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

علاج نہیں کراؤنگا، مریض کا ڈاکٹر پر جان لیوا حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

تم مجھ سے شراب نہیں چھڑواسکتے، شرابی نے علاج کرنے والے ڈاکٹر پر ہی دھاوا بول دیا۔

بھارت میں آئے روز عجیب وغریب واقعات خبروں کی زینت بنتے ہیں ، ایسا ہی ایک اور واقعہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پیش آیا جہاں شرابی شخص نے علاج کرانے سے انکار کرتے ہوئے ڈاکٹر پر قینچی سے حملہ کردیا۔

بھارتی میڈیا نے واقعہ سے متعلق بتایا کہ دہلی کے ایک سرکاری اسپتال میں ایک مریض نے ڈاکٹر پر مبینہ طور پر قینچی سے حملہ کردیا جس سے وہ معمولی زخمی ہوئے۔

دہلی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا کہ مریض کو شراب کی لت سے چھٹکارہ دلوانے کے لئے اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جب ڈاکٹر ویپن جھا نے اس کا علاج شروع کیا تو وہ مشتعل ہوگیا اور علاج سے انکار کرنے لگا۔

ڈاکٹرز نے مریض کی طبیعت کے پیش نظر اسے سنبھالنے کی کوشش کی تاہم غصے میں آکر کلدیپ سنگھ نے قینچی سے ڈاکٹر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ان کے ہاتھ میں ہلکے زخم آئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے ڈاکٹر کا موقف لینے اور اندراج مقدمے کی درخواست کی جس پر ڈاکٹر نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں