تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

کرونا وائرس: 3 دنوں میں 155 مثبت کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک میں کرونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے، نہ صرف کیسز کی شرح ایک فی صد سے بھی کم ہو گئی ہے بلکہ گزشتہ 10 دنوں میں کرونا وائرس انفیکشن سے کوئی موت بھی واقع نہیں ہوئی۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ 3 دنوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 155 رہی، جب کہ دس دنوں میں کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔

ملک میں کرونا انفیکشن کے تشویش ناک مریضوں کی تعداد میں بھی کمی آ گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اس وقت تشویش ناک مریضوں کی تعداد 27 ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ تین دنوں میں ملک میں 34 ہزار 500 کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 36 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ ملک بھر میں 10 ہزار 786 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں کیسز کی قومی شرح 0.33 فی صد رہی۔

14 اکتوبر کو ملک بھر میں 62 کیسز سامنے آئے، مثبت کیسز کی شرح 0.53 رہی، 13 اکتوبر کو 57 کیسز سامنے آئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 0.48 فیصد تھی۔

Comments

- Advertisement -