تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عمان میں کرونا کی تازہ صورت حال جانیے

مسقط: خلیج کے دیگر ممالک کی طرح عمان بھی کروناوائرس کی لپیٹ میں ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس کے 163 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عمانی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں نئے 163 کرونا کیسز سامنے آئے جبکہ 6 مریض انتقال کرگئے۔

محکمہ صحت کے مطابق نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد عمان میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 83 ہزار 769 ہوگئی۔ جبکہ 78 ہزار 386 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ملک میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 609 ہوگئی۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 198 افراد صحت یاب ہوئے۔

وزارت صحت نے عوام پر زور دیا کہ وہ سپریم کمیٹی اور ایم او ایچ کے جاری کردہ سماجی فاصلے کی ہدایت پر عمل کریں، نیز گھر میں ہی رہیں اور جب تک کہ ضروری نہ ہوں باہر نہ جائیں۔

خیال رہے کہ عمان میں لاک ڈاؤن میں نرمی اور کہیں خاتمے کے بعد آہستہ آہستہ زور مرہ کے معاملات اپنی پرانی شکل اختیار کررہے ہیں۔ شہریوں نے حفاظتی انتظامات بھی سخت کردیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -