اشتہار

اسلام آباد پولیس کے 17 جوان بنی گالہ سب جیل میں تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد پولیس کے 17 جوانوں کو بنی گالہ سب جیل میں تعینات کردیا گیا، چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے بنی گالہ رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کی بنی گالہ رہائش کو سب جیل قرار دینے کے بعد اسلام آباد پولیس کی 17 جوان سب جیل بنی گالہ تعینات کردیا گیا ہے۔

وفاقی پولیس نے ایک ایس پی ایک ڈی ایس پی اور ایک انسپیکٹر کو بھی بنی گالہ تعینات کیا، اڈیالہ جیل کے عملے میں دو خواتین اہلکار اور دو مرد اہلکار شامل ہیں۔

- Advertisement -

بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے گزشتہ رات بنی گالہ منتقل کیا گیا تھا، چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے بنی گالہ رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں