جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

بھارت، اوباش نوجوانوں کی مسلسل چھیڑ چھاڑ، 17 سالہ لڑکی چھت سے کود گئی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے ہاپور میں اوباش نوجوانوں کی وجہ سے 17 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہاپور کی رہائشی 17 سالہ لڑکی نے شکایت کی تھی کہ اُسے گلی کے تین لڑکے مسلسل چھیڑ چھاڑ کررہے ہیں۔

لڑکی نے اوباش نوجوانوں کے رویے سے دلبرادشتہ ہوکر چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ ہاپور کے گاؤں بگہاری کے علاقے پراتھاگڑھ میں پیش آیا۔

پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس پی) تنو اوپیادھیا نے تصدیق کی کہ لڑکی نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔

متاثرہ اہل خانہ نے علاقے کے تین نوجوانوں کو بیٹی کے قتل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے گڈو سنگھ، ڈبو سنگھ اور گنو تیواری کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔ پولیس کے مطابق اہل خانہ نے بتایا کہ تینوں پڑوسی نوجوان اُن کی لڑکی کو آتے جاتے ہراساں کرتے تھے۔

پولیس نے اہل خانہ کی درخواست کے بعد انڈین پینل کوڈ کے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں