بہاولپور : اغوا کاروں نے 18 سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے باپ زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع بہاولپور کے علاقے حاصل پور میں تھانہ قائم پور کی حددو میں 18 سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا گیا۔
مزاحمت کرنے پر اغوا کاروں کی فائرنگ سے لڑکی کا باپ زخمی ہوگیا ، زخمی محمدرمضان کوتحصیل ہیڈکوارٹراسپتال منتقل کردیا گیا
واقعہ کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی بازیابی کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب مظفرگڑھ میں رکشے میں سوار ہونے والی 16 سالہ لڑکی کو رکشہ ڈرائیور نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
،پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی حاجی واہ سے نورکبڑا جارہی تھی کہ اس دوران مبارک پور میں رکشہ ڈرائیور نے ویرانے میں لیجاکر مبینہ طور پر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کو میڈیکل کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔