بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ایکسپو دبئی کا مفت ٹکٹ، اہلیت کا معیار کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: ایکسپو دو ہزار بیس رواں سال دنیا کا سب سے بڑا کاروباری میلہ ہوگا، جہاں دنیا بھر کے سیاح آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایکسپو دبئی کے شروع ہونے میں دو ہفتوں سے بھی کم دن رہ گئے ہیں، چھ مہینے کے دورانیے پر متشمل ایونٹ یکم اکتوبر سے 31 مارچ دو ہزار بیس تک جاری رہے گا، جس کے لئے ایکسپو دبئی ڈاٹ کام پر آن لائن ٹکٹ دستیاب ہیں۔

ٹکٹ کی قیمت اور متعلقہ سہولیات کی بنا پر اسے تین گٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، یہ عالمی طور پر سو سے زیادہ مارکیٹوں میں پچیس سو سے زائد مجاز ریٹیلرز اور آن لائن ٹریول ایجنٹ کے پاس دستیاب ہیں۔

کچھ سیاحوں کو مفت اعزازی ٹکٹ بھی ملیں گی، ذیل میں ان لوگوں کی فہرست ہے جو ایکسپو دبئی میں مفت داخلے کے اہل ہونگے۔

خصوصی افراد، ساٹھ سال اور اس سے زائد عمر کے سیاح ، 18 سال سے کم عمر بچے، دنیا کے کسی بھی تعلیمی ادارے سے درست شناخت رکھنے والے طلبا، ایمریٹس ایئرلائن کے مسافر جع دبئی جارہے ہو اور چھ گھنٹے سے زیادہ یہاں ٹرانزٹ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  دبئی ایکسپو: سیاحوں کے لئے منفرد بس سروس کا آغاز

واضح رہے کہ دبئی میں دو سو سے زائد پویلینز کو دیکھنے آنے والے دبئی کے رہائشیوں اور بین الاقوامی وزیٹرز کو خصوصی پاسپورٹ بطور سوینیئر ملیں گے۔

حکام نے خصوصی پاسپورٹ بطور سوینیئر دینے سے متعلق بتایا کہ انیس سو سرسٹھ میں مونٹریال میں ہونے والی عالمی نمائش میں یہ سلسلہ متعارف کرایا گیا تھا، یہ پاسپورٹ عام پاسپورٹ کی شکل جیسا ہوگا اور اس کے پچاس صفحات کے ڈیزائن اور تصویریوں کو نمائش کے تین موضوعات پویلینز ( ممکن مشن ، مواقع والا پویلین ، الف ، موبیلٹی پویلین اینڈ ٹیرا اور پائیداری پویلین ) سے آراستہ کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات چونکہ رواں سال اپنے قیام کی گولڈن جوبلی بھی منارہا ہے، اس پاسپورٹ کے ذریعے قوم کے بانی بابا ، عزت مآب شیخ زاید بن سلطان النہیان کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے ، انکی تصویر والے صفحے پر خصوصی گولڈ فوائل کی مہر لگی ہوگی، تصویر 1971 کی ہوگی جب متحدہ عرب امارات نے بطور قوم جنم لیا تھا۔

یہ پاسپورٹ ایکسپو 2020 دبئی کے تمام آفیشل اسٹورز پر 20 درہم کی قیمت پر دستیاب ہوگا ، یہ اسٹورز دبئی ایئرپورٹس کے ٹرمینل تھری اور آن لائن ایکسپو اسٹورز پر بھی دستیاب ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں