اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

182 سرکاری ملازمین کو نوکری سے نکال دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : محکمہ سماجی بہبود کے 182ملازمین کوفارغ کردیا گیا ، فارغ ہونےوالوں گریڈ 1 سے 16تک کے ملازمین شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبر تختونخواہ حکومت نے پراجیکٹ ختم ہونے پر محکمہ سماجی بہبود کے 182 ملازمین کوفارغ کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ملازمین کی خدمات 5سال قبل منشیات بحالی مراکز پراجیکٹ کیلئے حاصل کی گئی تھیں، بحالی مراکز کیلئے 182 ملازمین کے پراجیکٹ میں 2 بار توسیع بھی کی گئی تھی۔

نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ فارغ ہونے والوں گریڈ 1 سے 16تک کے ملازمین شامل ہیں، بحالی مراکزپراجیکٹ کے لئے بھرتی 182 ملازمین کا دورانیہ 30 جون کو ختم ہوجائے گا۔

دوسری جانب وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے 182ملازمین کو نوکری سےنکالنے پر درعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک کروڑنوکریوں کاجھانسہ دینے والے لوگوں کا روزگار چھیننے پر آگئے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کےپی حکومت کےمحکمہ اطلاعات سے کروڑ روپے سوشل میڈیابریگیڈ کو دیے جاتےہیں، سوشل میڈیا بریگیڈ پاکستان اورقومی سلامتی کےاداروں کےخلاف پروپیگنڈہ کرتا ہے، کےپی حکومت کے پاس سرکاری وسائل اورپیسہ احتجاج کے لئے ہر وقت دستیاب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اداکرنے کے لئے گنڈاپور کے پاس فنڈز نہیں ہوتے، وفاق سے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ کا حصہ برابر وصول کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں