تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

فواد چوہدری نے نجیب ہارون کو جواب دے دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نجیب ہارون کے بیان پر انہیں جواب دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر حماد اظہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مائنس عمران خان ہو نہیں سکتا وہ بات کرے جس کی اہمیت ہو، اگرعمران خان نہ ہو تو نجیب ہارون کو اسکےگھر والے بھی ووٹ نہیں دینگے، انہیں اپنے قد کےحساب سےبات کرنی چاہیئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پھر واضح کردوں کہ حکومت نہ پہلے کہیں جارہی تھی نہ اب جارہی ہیں، ہمیں اتحادیوں سے امید ہے کہ ان کا فیصلہ ہمارے حق میں آئےگا۔

فواد چوہدری نے مائنس عمران خان سے متعلق سوال کے جواب پر کہا کہ جن لوگوں کا گزارہ عمران خان کیساتھ نہیں ہورہا ان کو دوائی دینے کیلئے تیار ہیں، یہ وقت آگیا ہے کہ آصف زرداری اور شہباز شریف کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں، یہ طے کررہے ہیں کیسے اپنی کرپشن کے پیسے کو بچانا ہے؟۔

سپریم بارکونسل کی جانب سے دائر درخواست پر سپریم کورٹ کے ہدایت نامے پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ پیر کو تمام کیسز سنیں گے امید ہے کہ اچھا فیصلہ آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا منحرف ارکان کیخلاف ایکشن، 14 کو شوکاز نوٹس جاری

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے پارٹی سے منحرف ارکان کیخلاف ایکشن شروع کردیا اور 14ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

شوکاز نوٹس پارٹی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے جاری کیے گئے، راجہ ریاض،نواب شیروسیر،نورعالم خان،رمیش کمار، وجیہہ اکرم، نزہت پٹھان، رانا محمد، سردار ریاض محمود ، خواجہ شیراز، ملک احمد، محمدعبدالغفار وٹو، سید باسط سلطان ، عامر طلال اور ڈاکٹر محمد افضل خان کو شوکاز نوٹس جاری ہوا۔

نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ خبروں کے مطابق ارکان نے پارٹی پالیسی سےانحراف کیا، ارکان وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد لانے والی اپوزیشن کیساتھ مل چکے ہیں۔

نوٹس میں ارکان کو ذاتی شنوائی کے لیے وزیراعظم عمران کے سامنے پیش ہونےکی مہلت دیتے ہوئے کہا گیا کہ 26 مارچ 2022 دن 2بجے تک پارٹی چیئرمین کے روبروپیش ہوکر وضاحت دی جائے۔

Comments

- Advertisement -