منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

وفاق کا سندھ میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد / کراچی: وفاق نے سندھ میں نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن کو ختم یا پابندیوں میں نظر ثانی کا  مطالبہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاق نے سندھ میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ کیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صوبائی حکومت کی جانب سے عائد کردہ سخت پابندیوں کی مخالفت کی اور وزیراعلیٰ مراد علی شہا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ’لاک ڈاؤن کاخواہش مند وہی ہوسکتاہےجو امریکامیں چھٹیاں گزارے‘۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کی اٹھتی معیشت کو نہ گرائیں، ایس اوپیزپر عمل درآمد نہ ہونا وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی حکومت کی ناکامی ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: سندھ لاک ڈاؤن ، اسد عمر کا صوبائی حکومت نے نظر ثانی کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران پابندیوں سے متعلق نیا لیٹر جاری

گورنر سندھ نے کہا کہ ’سپریم کورٹ کاحکم ہےصوبہ اکیلے فیصلہ نہیں کرسکتا، لاک ڈاؤن کے نام پر سندھ میں پولیس، اے سی اور ڈی سی گردی ہورہی ہے‘۔

عمران اسماعیل نے صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’سندھ میں ویکسین پھلوں کی طرح فروخت ہو رہی ہے کیونکہ لوگ گھروں پر لگوا رہے ہیں کچھ کو تو ویکسین لگائے بغیر ہی سرٹیفیکٹ بھی مل گئے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’لاک ڈاؤن یا مکمل بندش کا فیصلہ پہلا نہیں بلکہ آخری حل ہے، سندھ حکومت پہلے ایس اوپیزپرعمل کرائے اور پھردیگر آپشنز کو دیکھے‘۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں