اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ایشز ٹیسٹ، آسٹریلیا کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو اسمتھ کا سہارا، 284 پر آل آؤٹ

اشتہار

حیرت انگیز

برمنگھم: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم اسمتھ کی شاندار سنچری کی بدولت 284 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، اسٹورٹ براڈ نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ایشز ٹیسٹ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا کر سنبھل گئی، اسٹیو اسمتھ نے شاندار 144 رنز کی اننگز کھیلی، اسٹورٹ براڈ نے 5 وکٹیں حاصل کیں، پہلے دن کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 10 رنز بنالیے ہیں۔

انگلینڈ کے اوپنرز آر برنس 4 اور جیسن رائے 6 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، انگلینڈ کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 274 رنز درکار ہیں۔

قبل ازیں کینگروز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو ان کی ابتدائی 5 وکٹیں 105 رنز پر گر گئی، آسٹریلیا کے 6 بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

ایک اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا لیکن دوسرے اینڈ پر اسٹیو اسمٹھ ڈٹ کر انگلش بولرز کا مقابلہ کرتے رہے انہوں نے 16 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 144 رنز اسکور کیے۔

آسٹریلوی اوپنر بین کرافٹ اور ڈیوڈ وارنر بالترتیب 8 اور 2 رنز بنا کر اسٹورٹ براڈ کا نشانہ بنے، عثمان خواجہ 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ٹریوس ہیڈ 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، میتھیو ویڈ ایک، ٹم پین 5 اور جیمز پیٹنسن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، پیٹر سڈل نے اسٹیو اسمتھ کے ساتھ مل شاندار شراکت داری قائم کی، سڈل 44 رنز بنا کر معین علی کا شکار بنے۔

انگلش بولر اسٹورٹ براڈ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں، کرس ووکس نے تین جبکہ بین اسٹوکس اور معین علی کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آسکی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں