بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

2 ارب ڈالر کے معاہدے : سعودی وزیر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ کل پاکستان پہنچیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز دو روزہ دورے پر وفد کے ہمراہ  کل پاکستان پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔

سعودی وزیر پاکستانی ہم منصبوں کیساتھ مفاہمتی یادداشتوں پردستخط اور ملاقاتیں کریں گے، 10 اور11 اکتوبر کو ملاقاتیں تعلقات کو تقویت دینے کیلئے 2 اعلیٰ سطح دوروں کا تسلسل ہے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ مجموعی طور پر حکومتی اور نجی شعبے سے تقریباً چالیس کمپنیوں کا وفد پاکستان سرمایہ کاری کیلئے پہنچے گا، سعودی عرب کے ساتھ زراعت،آئی ٹی اورکنسٹرکشن میٹریل کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے سعودی وفد پٹرولیم کے شعبے اور پاور سیکٹر کے معاہدوں پر دستخط کرے گا ساتھ ہی فوڈسیکیورٹی،میٹ ایکسپورٹ، رائس ایکسپورٹ کیلئے بھی معاہدوں پر دستخط ہوں گے جبکہ مائننگ، آئل ریفائنری، ریلوےکےمعاہدوں کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

سعودی عرب کی جانب سے دو ہزارستائیس تک پانچ ارب ڈالر سے زائدکی مجموعی سرمایہ کاری ہوگی، پہلےمرحلےمیں سعودی عرب کانجی شعبہ تقریبا ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں بزنس فورم سے خطاب کریں گے جبکہ پاکستان کے نجی شعبے کی سینئر قیادت سے بات چیت کریں گے۔

خیال رہے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دو ارب ڈالرسرمایہ کاری کے معاہدے متوقع ہیں، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے تیس معاہدوں پردستخط کیے جائیں گے، جس کا فریم ورک بھی تیارکرلیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں