ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

پاکستان میں کتنے بچے اسکول نہیں جاتے؟ تعداد سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک میں اسکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد 2 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ گئی جو 2021 میں 1 کروڑ 87 لاکھ تھی۔

وزارت تعلیم کی دستاویز کے مطابق 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد بچے اسکول سے باہر ہیں۔ اعداد و شمار وفاق میں نگراں وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے وزیر تعلیم پنجاب کے نام خط میں ظاہر کیے۔

گزشتہ اندازے کے مطابق اسکول سے باہر بچوں کی تعداد 2 کروڑ 20 لاکھ تھی۔ 2021 میں کابینہ کو بتایا گیا تھا کہ اسکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد 1 کروڑ 87 لاکھ ہے۔

اس وقت ہر 4 میں سے 1 بچہ اسکول جانے سے محروم تھا جس میں مزید اضافہ ہو چکا ہے۔ پاکستان میں اسکول نہ جانے والے بچوں کا تناسب دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔

وفاق کی جانب سے صوبوں کو اپنی حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کر دی گئی۔ ملک میں مجموعی پیداوار کا محض 1.7 فیصد تعلیم پر خرچ کیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں