کراچی: جناح اسپتال کی مسجد کے قریب نامعلوم شخص نومولود بچی رکھ کر فرار ہوگیا جسے جناح اسپتال کی انتظامیہ نے اپنی تحویل میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا۔
جناح اسپتال کی چیف ایگزیکیٹو آفیسر اور شعبہ حادثات کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اسپتال کی حدود میں روزانہ کے معمول پر تھی تو انہیں بچی کے رونے کی آواز سنائی دی۔
اُن کا کہنا تھا کہ بچی کو نامعلوم شخص جناح اسپتال کی مسجد کے قریب بچی کو چھوڑ کر فرار ہوا جسے تولیہ میں لپیٹا ہوا تھا۔ ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق بچی ایک سے دو دن کی ہے۔
ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ بچی کو کسی نے جان بوجھ کر رکھا یا کوئی دوسرا معاملہ ہے اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ اسپتال انتظامیہ نے بچی کو تحویل میں لے کر صدر پولیس کو واقعے سے آگاہ کردیا تاکہ مزید قانونی چارہ جوئی کی جاسکے۔