دہلی: بھارتی ریاست گجرات میں ہولناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، فیکٹری میں لگی آگ سے 2 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں ملازمین کو ریسکیو کرلیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گجرات کے انڈسٹریل ایریا سورت میں فیکٹری آتشزدگی کا شکار ہوئی، اس دوران عمارت کے اوپری منزل سے لوگوں کو مدد کے لیے پکارتے ہوئے دیکھا گیا، یہ وہ ملازمین تھے جو کمپنی میں آگ لگنے کے باعث بلڈنگ کے بالائی حصے میں پھنس گئے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ افراد سمیت 125 افراد کو عمارت سے ریسکیو کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح عمارت میں پھنسے شہری ریسکیو عملے کو مدد کے لیے بلا رہے ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہیوی مشینری کے ذریعے لوگوں کو عمارت سے نیچے اتارا گیا تاہم دو افراد ہلاک ہوئے، دس سے زائد فائرفائٹر گاڑیوں نے آگ بجھائی۔
پولیس نے بتایا کہ کئی افراد نے فیکٹری کی عمارت سے چھلانگ لگا کر بھی اپنے جان بچائی، آگ لگنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے، متعلقہ اداروں نے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
#WATCH Around 125 people were rescued, two died in fire at a packaging factory in Kadodara’s Vareli in Surat, early morning today; Fire fighting operation underway#Gujarat pic.twitter.com/dWsjwmPTph
— ANI (@ANI) October 18, 2021