نئی دہلی : بھارت میں دو پولیس اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی رقص و گلوکاری کی ویڈیوز بنانا مہنگا پڑگیا۔
انٹرنیٹ کا سہارا لیکر صرف نوجوان ہی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاکر صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول نہیں کروا رہے بلکہ پولیس اہلکار بھی سوشل میڈیا کی مدد سے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
ایسے ہی دو پولیس اہلکار بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے بھی ہیں، جنہوں نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرنے کےلیے بالی کے گانوں پر اداکاری کرنے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
ہیڈکانسٹیبل ساشی اور کانسٹیبل وویک ماتر کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوتے ہی ان کےلیے مشکلات کا باعث بن گئی، کیوں کہ دونوں اہلکاروں نے دوران تفریح کی اور کرونا ایس او پیز کی دھجیاں بھی اڑا دیں۔
#JUSTIN: A show cause notice has been issued to woman head constable and constable of Delhi Police for making videos in uniform during their official duties during lockdown and sharing on social media – said DCP (north-west) Usha Rangnani in her order. @IndianExpress, @ieDelhi pic.twitter.com/DVwwxYNtoC
— Mahender Singh Manral (@mahendermanral) June 8, 2021
دہلی پولیس کے دونوں اہلکاروں نے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویڈیو بنانے کے دوران نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا اور ویڈیو کے دوران ماسک بھی اتار دیا۔
@DCPNWestDelhi has issued notice to woman ct Shashi and ct Vivek Mathur for making such amusement videos pic.twitter.com/NFHQGSRTjZ
— Atulkrishan (@atulkrishan007) June 8, 2021
محکمہ پولیس کی جانب سے دونوں اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی غفلت برتنے اور کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر شوکاز نوٹس دے دیا گیا۔