دوحا: فیفا ورلڈکپ میں ایران نے ایکسٹرا ٹائم میں دو گول داغ کر ویلز کو اپ سیٹ شکست دے دی۔
دوحا کے احمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں ایران نے ویلز کو حیران کن شکست دیتے ہوئے فٹ ورلڈکپ میں پہلی فتح اپنے نام کرلی۔دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت میں میچ بغیر کسی گول کے برابر تھا، انجری ٹائم میں ایرانی کے کھلاڑی روزبھ چشمی نے گول داغ کر اپنی ٹیم کی فتح کی بنیاد ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا رونالڈو سعودی کلب سے معاہدہ کرنے والے ہیں؟
ایک منٹ کے وقفے کے بعد ایرانی کھلاڑی رومن رضاعین نے شاندار پاس کی مدد سے ایک اور گول داغ کر اپنی ٹیم کی برتری کو دگنا کردیا۔
ایران کی یہ برتری کھیل کے اختتام تک جاری رہی، ریفری کی جانب سے میچ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایرانی شائقین نے اسٹیڈیم میں کھڑے ہوکر اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی، اس دوران کھلاڑیوں نے بھی حوصلہ افزائی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ میں ایران کی یہ پہلی فتح ہے اس سے قبل انگلینڈ نے ایران کو 2-6 سے آؤٹ کلاس کیا تھا۔