تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

2 گھنٹے کی فلائٹ 2 دن میں پہنچی

لندن: کیا آپ یقین کر سکتے ہیں کہ دو گھنٹے کی مسافت والی پرواز کو منزل پر پہنچنے میں 2 دن لگ گئے؟

یقیناً آج کے اس جدید مواصلاتی نظام اور ٹیکنالوجی کے ہوتے ہوئے آپ کہیں گے کہ اتنی تاخیر تو ناممکن ہے، مگر حقیقت میں ایسا واقعہ پیش آیا ہے کہ دو گھنٹے والی پرواز نے 48 گھنٹے لگا دیے۔

ایئر کینیڈا کی برٹش کولمبیا سے یوکون کینیڈا جانے والی پرواز 2 دن کی تاخیر سے منزل پر پہنچی، طیارے میں 88 افراد سوار تھے جنہیں گھنٹوں انتظار کی کوفت اٹھانا پڑی۔

مسافر اس وقت خود کو تاریکی میں دیکھ کر حیران ہو گئے جب طیارہ یوکون کی بجائے الاسکا میں لینڈ کر گیا اور مسافروں کو مقامی ہوٹل منتقل کردیا گیا۔

کچھ مسافر 36 گھنٹے بعد اگلی پرواز سے منزل کی جانب روانہ ہوگئے جب کہ بعض مسافروں کو پہنچتے پہنچتے 48 گھنٹے لگ گئے۔

تاخیر کی وجہ بیان کرتے ہوئے ایئرلائن کے ترجمان نے بتایا کہ یوکون میں موسم کی خرابی کے باعث پرواز کا رخ موڑا گیا اور الاسکا کے سوا طیارے کو لے جانے کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا۔

Comments

- Advertisement -