منگل, مارچ 10, 2026
اشتہار

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی میں 2 جوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں 2 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں فورسز پر فائرنگ کی تو سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی۔

فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان بہادری سےلڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔ شہداء میں لانس نائیک عمرعلی خان اور سپاہی محمدسراج الدین شامل ہیں۔

ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کےخاتمے کیلئے پرعزم ہے جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں