جمعرات, ستمبر 12, 2024
اشتہار

2 قینچیوں کی گمشدگی نے سینکڑوں پروازیں رکوا دیں

اشتہار

حیرت انگیز

غیر معمولی واقعات میں تو کچھ پروازوں کا منسوخ ہونا یا تاخیر ہونا معمول کی بات ہے لیکن صرف دو قینچیوں کی گمشدگی نے تو سینکڑوں پروازیں رکوا دیں۔

یہ انوکھا واقعہ جاپان کے شہر ہوکائیڈو کے نیو چیتوسے ایئرپورٹ پر پیش آیا جہاں بورڈنگ گیٹس کے قریب ایک اسٹور سے دو قینچیاں غائب ہونے نے سینکڑوں پروازوں کی روانگی کو متاثر کیا اور فضائی نظام درہم برہم ہو گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بورڈنگ گیٹس کے قریب ایک اسٹور سے دو قینچیوں کے غائب ہونے پر ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام میں ہلچل مچ گئی اور پرواز کے لیے تیار کئی پروازوں کو روک لیا گیا جس کے سبب 36 پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا جب کہ 200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جب کہ اس ہنگامہ خیز صورتحال میں ہزاروں مسافر بھی ایئرپورٹ پر پھنس گئے۔

- Advertisement -

ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام نے قینچیوں کے غائب ہونے پر حفاظتی اقدام کے تحت مسافروں کو دوبارہ سیکیورٹی اسکریننگ سے دوبارہ گزارا۔

ہوکائیدو ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ سیکیورٹی چیکس کی وجہ سے اندرونِ ملک جانے والی تمام پروازیں دو گھنٹے کے لیے گراؤنڈ کر دی گئیں۔

دوسری جانب مقامی اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ اسٹور سے غائب ہونے والی قینچیاں چوری نہیں ہوئی تھی بلکہ انہیں اسٹور میں مقررہ جگہ سے دوسری جگہ پر رکھ دیا گیا تھا جو اگلے دن اسی اسٹور کے ایک کارکن کو مل گئیں۔

واضح رہے کہ نیو چیتوسے ایئر پورٹ جاپان کا ایک بڑا مرکز ہے جہاں 2022 میں ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ مسافروں نے سفر کیا جب کہ جس روز یہ واقعہ پیش آیا اس روز ایئرپورٹ پر مسافروں کا غیر معمولی رش تھا کیونکہ شہریوں کی بڑی تعداد بون تہوار کی چھٹی کے بعد گھر واپس لوٹ رہے تھے۔

ترجمان ایئرپورٹ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ تشویشناک ہے جس کو ممکنہ طور پر ہائی جیکنگ یا دہشتگردی سے جوڑا جا سکتا ہے لیکن ہم مستقبل میں انتظاماتکو مزید بہتر بنائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں