پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

جعلی ویزوں پر بوسنیا جانےوالے 2 مسافر اور 4 ایجنٹ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ایف آئی اے نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے بوسنیا کے جعلی ویزوں پر سفر کرنے والے 2 مسافر اور 4 ایجنٹس کو گرفتار کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے فیصل آباد میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے بوسنیا کے جعلی ویزوں پر سفر کرانے والے دو مسافروں اور انہیں بھیجنے والے چار ایجنٹس کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں یاسین، عبدالاحد، فہد، قادر، ناظم اور نوید شامل ہیں۔ گرفتار دونوں مسافر غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے جانے والے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کی نشاندہی پر ایئرپورٹ کی پارکنگ میں موجود ایجنٹ پکڑے جب کہ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں