منگل, جولائی 2, 2024
اشتہار

2 پولیس افسر آپس میں لڑ پڑے، ایک نے دوسرے کا سرپھاڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں تھانہ راوی روڈ میں 2 پولیس افسر تلخ کلامی کے بعد آپس میں لڑ پڑے، ایک افسر نے حملہ کرتے ہوئے دوسرے کا سرپھاڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی طارق نے جھگڑے کے دوران ساتھی افسر کے سر پر موٹرسائیکل کا مڈگارڈ مارا، ایس ایچ او تھانہ راوی روڈ فریاد اشرف کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہباز کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ اس طرح کی خبریں پہلے بھی میڈیا کی زینت بن چکی ہیں، اس سے قبل قیدیوں کے ریلیز آرڈر پر دستخط کرنے کے معاملے پر ملیر جیل میں تعینات پولیس افسران آپس میں لڑ پڑے تھے۔

ذرائع کے مطابق ریلیز آرڈر پر دستخط کرنے پر جیل میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور ایکس ڈی ایس میں جھگڑا ہوا تھا، بات اس حد تک بڑھی تھی کہ افسران نے ایک دوسرے کو قتل کی دھمکیاں دی تھیں۔

ایکس ڈی ایس چاہتے تھے کہ قیدیوں کے ریلیز آرڈر پر ان کے دستخظ ہوں، کامران شیخ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جوڈیشنل برانچ انچارج جیل میں کام کر رہے ہیں۔

ماضی میں پنجاب کے شہر گجرات میں ناکے پر تعینات پولیس اہلکاروں نے بھی ایک دوسرے سے جھگڑا کیا تھا، دونوں اہلکاروں کو مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں