پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پشاور میں پولیس موبائل پر خودکش حملے میں 2 اہلکار شہید

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور میں پولیس موبائل پر خودکش حملے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ چمکنی کی پولیس موبائل پر خودکش دھماکا کیا گیا جس میں ایس آئی لئیق زادہ خان اور کانسٹیبل عالم زیب شہیدہوئے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

محسن نقوی نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں نےفرائض کی ادائیگی کےدوران شہادت کااعلیٰ مرتبہ پایا۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں ان پولیس  کےجوانوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں