جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: بنوں میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں انٹیلی بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قربانیاں دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے عزم کو مضبوط کرتی ہیں، مقامی لوگوں نے دہشت گردی کے خلاف تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈی آئی خان اور ٹانک میں انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا تھا اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے اور 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

ترجمان پاک فوج کا بتانا تھا کہ مطلوب دہشت گرد جبار شاہ عرف شاہ عالم بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔

اس سے قبل سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقےمیرانشاہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تھا اس
دوران کمانڈر مہتاب عرف لالہ سمیت 7 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں