بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

کراچی : ائیرپورٹ کے علاقے سے 2 سالہ بچہ اغوا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ائیرپورٹ کے علاقے سے نا معلوم فرد اور رکشہ ڈرائیور نے 2 سالہ بچے کو اغوا کرلیا ، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بچوں کے اغوا کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ، ائیرپورٹ کےعلاقے سے 2 سالہ بچے کا اغوا کرلیا گیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نامعلوم فرداور رکشہ ڈرائیور کھیلتےبچے کو اٹھا کر لے گئے تاہم پولیس نے واقعےکا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے رواں ماہ کراچی کے علاقے ملیرالفلاح سے 2خواتین نے 10 روز کی بچی کو گھر سے اغوا کر لیا تھا، سی سی ٹی وی ‏فوٹیج سامنے آنے کے بعد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔

والدوقار کا کہنا تھا کہ 10روز کی نورفاطمہ والدہ کے پاس گھر میں تھی، شام میں بچی کو سلانے ‏کے بعد والدہ خود بھی سو گئی جب آنکھ کھلی تو بچی غائب تھی اورگھر کادروازہ کھلا تھا۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں