تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کورونا وائرس کو تارکین وطن سے جوڑنے والے 2 نوجوان گرفتار

شیفیلڈ: برطانیہ میں کرونا وائرس کو تارکین وطن سے جوڑنے والے 2 نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار نوجوانوں نے نفرت آمیز پوسٹرز شیفیلڈ میں مختلف مقامات پر چسپاں کیے جس پر بارڈ کھولو اور وائرس لاؤ، پبش بند اور بارڈر کھلے ہیں کہ جملے درج تھے۔

پوسٹرز پر نسل پرست تنظیم ہنڈرڈ ہینڈرز گروپ کا لوگو بھی استعمال کیا گیا، مذکورہ تنظیم کے پوسٹرز اس سے قبل یارک، لیڈز سمیت ملک کے کئی شہروں میں چسپاں کیے جا چکے ہیں۔

پولیس نے 20 اور 22 سالہ دو نوجوانوں کو واقعہ میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کر لیا ہے اس حوالے سے ساؤتھ یارکشائر پولیس نے گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوانوں سے تفتیش جاری ہے جب کہ پولیس نے نشاندہی پر پوسٹرز اتار دیے ہیں۔

مقامی کونسلرز اور کمیونٹی نے معاملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، کونسلر آلیکس گئین کا کہنا ہے کہ جب تمام کمیونٹیز یکجا ہو کر وائرس کا مقابلہ کر رہی ہیں تو ایسے وقت میں یہ حرکت قابل مذمت ہے۔

مقامی کونسلر نے کہا کہ ایسے واقعات معاشرے میں نفرت اور تقسیم کا باعث بنتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں