منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

تعلیمی اداروں میں کورونا کا پھیلاؤ، 24 گھنٹے میں 20 کیسز رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران تعلیمی اداروں 20 کورونا کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد تعلیمی اداروں میں مجموعی طور پر کورونا کیسز کی تعداد 418 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور کے تعلیمی اداروں میں کوروناوائرس بڑھنے لگا ، 24گھنٹےمیں تعلیمی اداروں میں کورونا کے 20 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد  اب تک مجموعی طور پر 418 کورونا کیسز تعلیمی اداروں سے رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے پی کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کے41ہزار 886 ٹیسٹوں میں سے34ہزار738منفی آئے جبکہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 57 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق صوبےمیں متاثرہ افرادکی تعداد38521ہوگئی ، گزشتہ 24گھنٹےکےدوران کورونا سےایک شخص کاانتقال ہوا ، جس کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد 1265 ہوگئی۔

رواں ماہ کے آغاز میں پشاور کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ترناب فارم میں 10 طالبات میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی ، محکمہ تعلیم کےپی کا کہنا تھا کہ اسکول کے 2 کلاس فور ملازمین بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے، کورونا کیسز کے بعد متعلقہ اسکول کلاس کو بند کردیا ہے جبکہ اسکول مکمل بند کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

یاد رہے کے مانیٹرنگ اینڈ ایولیشن ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ رپورٹ جاری کی تھی ،جس میں وباکے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا ، رپورٹ کے مطابق سندھ بھر کے چوالیس ہزارنوسوچوراسی اسکولوں میں تدریسی عمل جاری ہے، دوہزار ایک سوآٹھ تعلیمی اداروں نے ایس او پیزپر عمل ہی نہیں کیا۔

رپورٹ میں کہاگیا تھا کہ بیس روز کے دوران چونسٹھ ہزارسےزائد ٹیسٹ کیےگئے، جن میں تین سواسی طلبااوراساتذہ میں کورونا کی تصدیق ہوئی، پازیٹو کیسزمیں اکثریت کراچی کی ہے، رپورٹس آنے کے بعد کراچی کے چار اضلاع میں پینتیس اسکولز بند کیے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں