بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

آئندہ بجٹ میں تنخواؤں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواؤں میں 20 سے 30 فیصد اضافے کا امکان ہے تاہم تنخواہوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ کابینہ اجلاس میں ہو گا۔.

تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئےوفاقی بجٹ کاحجم 13 ہزار 800 ارب روپے تک ہو سکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 20 سے 30 فیصد بڑھنے کا امکان ہے تاہم تنخواہوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ بجٹ کے آخری روز 9 جون کو کابینہ اجلاس میں ہو گا۔

- Advertisement -

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران قرض اور سود کی ادائیگیوں کا 8 ہزار ارب روپے کا تخمینہ جبکہ بجٹ میں دفاعی اخراجات 1700 ارب سے زائد رکھنے کا تخمینہ ہے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نان ٹیکس آمدن 2540 روپے مختص کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، اسٹیٹ بینک منافع 900 ارب اور پی ڈی ایل سے 750 ارب روپے اکٹھے جائیں گے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سبسڈیز کی مد میں 1300 ارب مختص کیے جانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ وفاقی بجٹ کا خسارہ جی ڈی پی کا 6.4 فیصد رہ سکتا ہے، وفاق اور صوبوں کا بجٹ خسارہ 4.8 سے 5 فیصد تک رکھنے کا تخمینہ لگایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں