تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

بحراوقیانوس کی صفائی کے لیے 2ہزارفٹ طویل پائپ

سان فرانسسکو: سمندروں کی صفائی کرنے کے لیے دو ہزار فٹ طویل پائپ بحر اوقیانوس میں اتارا گیا ہے، جس کا مقصد سمندر کی تہہ سے ٹنوں وزنی پلاسٹک کا کچرا نکالنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ کام اوشین کلین اپ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام انجام دیا جارہا ہے اور اس عظیم الشان پائپ کا نام ولسن رکھا گیا ہے،یہ پائپ سان فرانسسکو اور ہوائی کے سمندر کے درمیان پھیلے ہوئے کچرے کے ڈھیر کو صاف کرے گا۔

ذرائع کاکہنا ہے بحر اوقیانوس میں جس مقام پر صفائی کی جارہی ہے وہاں موجود کچرے کے ڈھیر کا رقبہ ٹیکساس سے دو گنا زیادہ ہے اور یہ سمندروں میں موجود کچرے کے پانچ عظیم ذخیروں میں سے ایک ہے۔

اوشین کلین اپ فاؤنڈیشن نے گزشتہ ماہ اس پراجیکٹ کا آگغاز کیا تھا اور آج یہ پائپ اپن منزل پر پہنچ جائے گا جہاں اسے نصب کرکے جلد ہی صفائی کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

یہ پائپ انگریزی حرف ’یو‘ کی شکل میں ہے اور سمندر کی سطح سے کچرے کا ڈھیر صاف کرے گا۔ ایک بوٹ اس کچرے کو واپس ساحل پر لانے کے لیےمختص کی گئی ہے جو سمندر میں کچرے کے ٹرک کے فرائض انجام دے گی ۔ اس سارے منصوبے کا مقصد سمندر کو صاف کرنا اور پلاسٹک کو ری سائیکل کرکے اس سے نئی اشیا تیار کرنا ہے۔

کمپنی کا مقصد ہے کہ وہ پوری دنیا کے سمندروں کی صفائی کرے۔ یاد رہے کہ اس وقت سمندروں کی تہہ میں 150 ملین ٹن پلاسٹک موجود ہے جو وسیع پیمانے پر موسمیاتی تبدیلی کا سبب بن رہی ہے، جبکہ اس سے سمندری حیات اور سیاحت پر بھی اثر پڑ رہا ہے جبکہ یہ ہماری سمندری غذا کو بھی متاثر کررہی ہے۔

کمپنی کے 24 سالہ جواں سال سی ای او بویان سلیٹ کا کہنا ہے کہ یہ پلاسٹک آئندہ ایک سال تو کیا سو سال تک بھی وہیں رہنے والی ہے اور ہمارے ماحول کو برباد کرتی رہے گی ، اسے ختم کرنے کا بس یہی ایک طریقہ ہے کہ ہم وہاں جائیں اور اسے وہاں سے نکال کرلے آئیں ۔

Comments

- Advertisement -