ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

ہیلمٹ نہ پہننے والوں پر جرمانہ 2000 روپے کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ہیلمٹ نہ پہننے والوں پر جرمانہ 2000 روپے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، دو ہفتوں کے دوران 2 لاکھ 23 ہزارسے زائد شہریوں کے چالان کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ٹریفک پولیس نےہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف جرمانے میں اضافہ کرتے ہوئے ایکشن مزید سخت کردیا۔

شہر بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی، دو ہفتوں کے دوران دو لاکھ تئیس ہزارسے زائد شہریوں کو چالان تھمائے گئے جبکہ تقریباً پچاس ہزار موٹرسائیکلیں ضبط کی گئیں۔

- Advertisement -

ٹریفک پولیس حکام نے چالان کی مد میں جرمانہ بڑھانے کا بھی عندیہ دے دیا ہے ، آئندہ چند روز میں ہیلمٹ نہ پہننے پر دو ہزارروپے کا چالان ہوگا۔

دوسری جانب پابندی کے دوران ہیلمٹ کی قیمتوں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، ہیلمٹ کم ازکم سات سو سے تین ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا ہے، چیف ٹریفک آفیسرکا کہنا ہے ہیلمٹ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کےلیےاقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں