تازہ ترین

‘ بھارت کیساتھ اب انگلینڈ اورنیوزی لینڈ بھی نشانے پرآگئے’

لاہور: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے دورہ انگلینڈ منسوخ ہونے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی معاملےپر مغربی دنیا اکٹھی ہوجاتی ہے،  سیکیورٹی تھریٹ شیئرنہ کرناایک دھچکاتھا ,کوئی وجہ بتائے بغیریہاں سےچلےجانا افسوسناک ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ورلڈکپ میں پہلےہمارےنشانے پرصرف بھارت تھا، بھارت کیساتھ اب انگلینڈ اور نیوزی لینڈ بھی نشانے پرآگئےہیں،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ان تینوں ٹیموں کیساتھ محاذ جنگ پراتریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کی معذرت پر رمیزراجا کا ردعمل آگیا

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم آؤٹ آف دی وے جا کران کوآکاموڈیٹ کرتےہیں، ہم ان کی ہرقسم کی سکیورٹی اور سہولتوں کاخیال رکھتےہیں، ان کےقرنطینہ میں ہم ان کی ڈانٹ ڈپٹ بھی سہہ جاتےہیں، سبق یہی ہےہم وہاں تک جائیں گےجہاں تک ہمارامفاد ہے۔

رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اب کرکٹ رکنی نہیں، انگلینڈ،نیوزی لینڈ کام نہیں آئےتو دنیا کی کرکٹ خطرے میں پڑسکتی ہے، نیوزی لینڈ،انگلینڈ اورآسٹریلیا کا ایک ہی بلاک ہے، انہوں نے ہمیں اپنا بنا کر نہیں رکھا، بھاگنےکےبہانےڈھونڈتےہیں۔

Comments

- Advertisement -