پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

کامن ویلتھ گیمز : پاکستانی خاتون باکسر کو شکست، نیزہ باز ارشد ندیم فائنل میں

اشتہار

حیرت انگیز

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارگردگی اب تک مایوس کن رہی ہے تاہم کچھ ایتھلیٹس اپنی پوری کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی باکسر مہرین بلوچ سری لنکن باکسر سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخر کار شکست کھا گئیں۔

ذرائع کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے ہارنے کا افسوس ضرور ہے مگر یہ خوشی بھی ہے کہ تین راؤنڈز میں حریف کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جس میں سیکھنے کو بہت کچھ ملا۔

- Advertisement -

ان کا مزید کہنا تھا کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ اگلی بار ضرور جیتوں، یہی سوچ کر باکسنگ کو چُنا تھا کہ شروع کی کہ اس کے بارے میں لوگوں کے تاثر کو تبدیل کروں۔

اس کے علاوہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے مایہ ناز نیزہ باز ارشد ندیم اب براہ راست فائنل کا حصہ بن گئے ہیں۔

کامن ویلتھ گیمز ذرائع کا کہنا ہے کہ منتظمین نے کم اینٹریز کی وجہ سے جویلین تھرو (نیزہ بازی) کے کوالیفائرز ختم کردیے ہیں جس کی وجہ سے اب ارشد ندیم براہ راست 7 اگست کو جویلین تھرو کا فائنل کھیلیں گے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل جویلین تھرو کے کوالیفائرز5 اگست کو منعقد ہونا تھے۔ منتظمین کی جانب سے ارشد ندیم کو براہ راست فائنل کھیلنے کی باقاعدہ اطلاع دے دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں