تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

فیفا ورلڈ کپ 2022: کون سی ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں؟

دوحہ : فیفا ورلڈ کپ 2022 شائقین کے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ کامیابی سے جاری ہے، دنیا کے سب سے مہنگے ترین ایونٹ کا پہلا مرحلہ اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں کون کون سی ٹیمیں اب تک ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہیں اس حوالے سے قارئین کی دلچسپی کیلئے ٹورنامنٹ کی تازہ صورتحال پر ایک نظر!!

گروپ اسٹیج کے لیے فارمیٹ

فیفا ورلڈ کپ کے قوانین کے مطابق پہلے مرحلے میں تمام 32ٹیموں میں چار چار ٹیموں پر مشتمل 8 گروپ تشکیل دیئے گئے ہیں، ہر ٹیم تین تین میچ کھیلتی ہے، ٹیموں کو جیت پر تین اور میچ ڈرا ہونے پر ایک پوائنٹ ملتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FIFA World Cup (@fifaworldcup)

ہر گروپ میں سرفہرست دو ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچیں گی، ناک آؤٹ مرحلہ 3 دسمبر بروز ہفتہ کو شروع ہوگا، اب تک کون سی ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں؟

جو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچی ہیں ان میں گروپ اے سے نیدرلینڈز اور سینیگال۔ گروپ بی سے انگلینڈ اور امریکہ۔ گروپ سی سے ارجنٹائن اور پولینڈ۔ گروپ ڈی سے فرانس اور آسٹریلیا، گروپ ای سے جاپان اور اسپین۔ گروپ ایف سے مراکش اور کروشیا شامل ہیں۔ بقیہ چار ٹیموں کے مقابلے جاری ہیں۔

جو ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہوئیں

قطر :
فیفا ورلڈ کپ میں جو ٹیمیں اپنے میچز ہار کر ایونٹ سے باہر جاچکی ہیں ان میں پہلی میزبان ٹیم قطر ہے، قطر ٹیم نے ایکواڈور سے (2-0) اور سینیگال سے (3-1) کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ کو خیر باد کہنا پڑا۔ انہوں نے اپنے آخری گروپ مرحلے کے میچ میں نیدرلینڈ کے ہاتھوں 2-0 سے شکست کے بعد بغیر کسی پوائنٹ کے اپنا سفر ختم کیا۔

ایکواڈور :
ایکواڈور جو اگلے مرحلے میں پہنچنے کیلئے کامیابی کے بہت قریب آگیا تھا لیکن اسے افریقی چیمپئن سینیگال سے 2-1 کی شکست کے بعد فیفا کپ سے باہرجانا پڑا۔

ایران :
ایران کی ٹیم اپنے گروپ بی کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 6-2 سے شکست کھانے کے باوجود ویلز کے خلاف ایران کی2-0کی فتح نے اگلے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے امید کی کرن دی تھی تاہم امریکہ سے 1-0 کی شکست نے انہیں ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

ویلز :
ویلز کی ٹیم جو 1958 کے بعد پہلی بار عالمی ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی تھی، ایک پوائنٹ اور ایک گول کے ساتھ گروپ بی میں سب سے نیچے رہی۔

میکسیکو :
میکسیکو پولینڈ سے ہارنے کے بعد ناک آؤٹ مرحلے سے باہر ہوگیا جس کے بعد اس کا فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کا سلسلہ اختتام کو پہنچا۔
میکسیکو کے کوچ ٹاٹا مارٹینو نے اپنی ٹیم کی شکست کی پوری ذمہ داری قبول کی اور کہا کہ وہ فیڈریشن (ایف ایم ایف) کے ساتھ اپنے معاہدے میں مزید توسیع نہیں کریں گے۔

سعودی عرب : 
قطر میں ارجنٹائن کے خلاف 2-1 کی شاندار فتح کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کرنے کے بعد سعودی عرب پولینڈ سے 2-0سے ہار گیا اور میکسیکو کے ہاتھوں 2-1 کی شکست کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کی ان کی امیدیں ختم ہوگئیں۔

تیونس :
تیونس نے اپنے آخری گروپ ڈی کے میچ میں دفاعی چیمپیئن فرانس کو 1-0 سے شکست دی لیکن اس کے لیے ناک آؤٹ مرحلے میں جانا کافی نہیں تھا، ڈنمارک سے میچ برابر ہوا اور اپنے پہلے دو میچوں میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کھا گیا جس کے باعث اسے بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈنمارک :
ڈنمارک تیونس کے ساتھ میچ برابر کرنے اور فرانس اور آسٹریلیا سے ہارنے کے بعد گروپ ڈی کی فہرست میں سب سے نیچے رہا۔

جرمنی :
جرمنی مسلسل دوسری بار گروپ اسٹیج میں ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا، گروپ ای میں جاپان اور اسپین کے بعد تیسرے نمبر پر رہا۔

کوسٹاریکا : 
کوسٹا ریکا اپنے آخری گروپ ای کے میچ میں جرمنی کے ہاتھوں 4-2 سے شکست کھانے کے بعد مقابلے سے باہر ہوگیا، اس نے جاپان کو 1-0 سے شکست دی لیکن اس سے پہلے اسپین سے 7-0 سے ہارنے کے بعد اسے تین پوائنٹس مل سکے جس کے باعث وہ بھی اگلے مرحلے میں نہ جاسکا۔

بیلجیئم :
بیلجیم جو گروپ ایف سے کوالیفائی کرنے کے لیے فیورٹ ٹیم تھی، اس نے اپنے تین میں سے صرف ایک میچ جیتنا جس کے بعد چار پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں تیسرے نمبر پر رہی۔

بیلجیئم کے کوچ رابرٹو مارٹینز جو 2016 سے ٹیم کے انچارج بھی تھے اور انہیں 2018 میں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک لے گئے تھے، نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے باہر ہونے کے بعد ملازمت سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

کینیڈا : 
کینیڈا کی ٹیم 1986 کے بعد پہلی بار فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کر رہی ہے، ٹیم گروپ ایف میں تین مرتبہ ہارنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخر میں رہی۔

آٹھ میں سے چھ گروپس کی ٹاپ دو ٹیموں کے نام سامنے آگئے ہیں باقی چار میچ جاری ہیں جس کے حتمی فیصلے کے بعد بقایا چار ٹیمیں ان میں شامل کی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -