تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

عازمین حج کیلئے خوشخبری

رواں سال حج کیلئے جانے والے عازمین حج کے لیے حج پیکج میں بڑی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے بتایا کہ حج پالیسی کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے، کبھی ایسا نہیں ہوا کہ آنے والا حج گزشتہ حج سے سستا ہوا ہو تاہم اس سال حج گزشتہ سال سے 1 لاکھ روپے سستا ہوگا۔

نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے حج پالیس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال حج اخراجات 11لاکھ 75ہزار تھے، ہم اس بار حج پیکیج 10 لاکھ 75 ہزار روپے کا دے رہے ہیں۔

نگران وزیر مذہبی امور نے کہا کہ وقت سے قبل انتظامات کر رہے ہیں، تقریباً تمام ضروری کام مکمل کر لیا گیا ہے، ایئرلائن سے بھی ریلیف لینے کی کوشش کر رہے ہیں اگر ائیر ٹکٹ کے حوالے سے ریلیف ملا تو حجاج کے اکاؤنٹ میں رقم ڈال دی جائیگی۔

اس سال حج ڈیجیٹائز ہو گا، تمام 90 ہزار حجاج کو کیو آر کوڈ والا سوٹ کیس دیا جائے گا، اس کیو آر کوڈ میں حاجی کی تمام تفصیلات ہوں گی، جس سے حاجی گم نہیں ہوسکے گا۔

نگراں مذہبی وزیر نے کہا کہ ایک ایپ جاحی کے موبائل میں ہوگی جو حاجی کی رہنمائی کرے گا، انٹرنیٹ کام نہ کرے تب بھی یہ ایپ کام کرے گی، عازمین کو سم کے ساتھ 7جی بی کا ڈیٹا بھی دیا جائےگا۔

ہوٹل کی سہولیات

نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے بتایا کہ آپ کی صوابدید ہے کہ 2 یا 3 بیڈ روم کا کمرہ لیں گے اگر  2،4 یا 6 افراد ایک کمرے میں رہنا چاہیں تو حکومت انہیں یہ سہولت بھی فراہم کریگی۔

انہوں نے بتایا کہ مدینے میں عام طور پر 8 دن کا قیام ہوتا ہے، یہ بھی حاجی کی صوابدید پر چھوڑا ہے 8 کی جگہ 4 دن مدینے میں رہنا چاہتے ہیں تو  یہ بھی ریلیف دینگے، دن کم کرنے سے حاجی کا پیکج مزید کم ہوجائے گا۔

انیق احمد نے بتایا کہ ایک شارٹ حج کے لئے بھی پیکج دے رہے ہیں سعودی حکومت نے 1 لاکھ 79 ہزار 210 کا کوٹہ دیا ہے، ہم نے اسپانسرشپ پر کچھ سیٹیں ایلوکیٹ کی ہیں جس میں 50فیصد نجی کوٹہ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ روڈ ٹو مکہ  پراجیکٹ میں اب کراچی بھی شامل کر دیا ہے، لاہور کو بھی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنے پر کام ہو رہا ہے۔

 نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے مزید کہا کہ کسی حاجی کو کوئی کمپلین ہو تو فوراً ہمیں بتائے گا، اس مرتبہ کچھ نئی چیزیں سامنے آرہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -