اشتہار

سال 2023 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے ریکارڈ ساز رہا

اشتہار

حیرت انگیز

گزرا سال 2023 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے یادگار اور نئے نئے ریکارڈ قائم کرنے کا سال ثابت ہوا اور یہ دنیا کی تیسری بہترین مارکیٹ رہی۔

اسٹاک ایکسپرٹ جبران سرفراز کے مطابق سال 2023 میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت اور منفی رحجانات رہے، تاہم اسٹاک مارکیٹ نے نئے ریکارڈز قائم کیے اور مجموعی سرمایہ بھی بڑھ گیا۔ پاکستان میں نئے سال کا آغاز ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 40 ہزار 815 کی سطح سے ہوا اور 67 ہزار کی بلند سطح پر پہنچا تاہم سال کے آخری کاروباری دن مارکیٹ کا انڈیکس کم ہو کر 62 ہزار کی سطح پر آ گیا جب کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ 2023 میں دنیا کی تیسری بہترین مارکیٹ قرار پائی۔

فروری 2023 میں 100 انڈیکس چالیس ہزار پانچ سو دس کی سطح پر بند ہوا۔ جولائی میں سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں اچھی سرمایہ کاری کی اور 100 انڈیکس 7428 پوانٹس اضافے سے 48 ہزار 34 کی سطح پر بند ہوا، لیکن اگست میں 5824 پوانٹس کی کمی سے 45 ہزار کی سطح پر بند ہوا۔

- Advertisement -

ماہ نومبر اسٹاک مارکیٹ کا ریکارڈ ساز کا مہینہ رہا اور سرمایا کاروں نے شیئرز کی بھرپور خریداری کی اور 100 انڈیکس میں 9259 پوانٹس کا اضافے ہوا۔

دسمبر 2023 کا مہینہ اسٹاک مارکیٹ کا ریکارڈ مہینہ قرار پایا ساتھ ہی سرمایہ کاروں کے امتحان کا ماہ ثابت ہوا۔ 12 دسمبر کو 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 66 ہزار 426 پر بند ہوا، لیکن 26 دسمبر کو ہی 2534 پوانٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ ماہ دسمبر میں مارکیٹ میں 8 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ سال کے آخری کاروباری روز انڈیکس 62 ھزار 451 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا ۔

اسٹاک مارکیٹ میں ایک سال میں 21 ہزار 6 سو 36 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 6500 ارب روپے سے بڑھ کر 8608 ارب روپے پر پہنچ گئی، سال بھر میں 2108 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں