تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امتحانات ختم ہونے کی خوشی میں پارٹی کرنے والے طلبا موت کی نیند سوگئے

مشرقی لندن: جنوبی افریقا کے جنوبی شہر مشرقی لندن کے ایک نائٹ کلب میں 22 طلبا پراسرار طور پر مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریق حکام کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ مشرقی لندن کے سینری پارک میں واقع نائٹ کلب میں پیش آیا ہے جہاں طلبا تعلیمی سال کے اختتام پر جشن منانے آئے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نائٹ کلب کے باہر والدین اور شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نائٹ کلب سے 22 نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں، جن کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں میزوں کے نیچے، کرسی اور فرش پر پڑی ہوئی تھیں اور نوجوانوں کے جسم پر تشدد یا زخم کا کوئی نشان نہیں تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب تک نوجوانوں کی ہلاکت کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں، وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

ابتدائی طور پر اطلاعات سامنے آئی تھی کہ واقعہ بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں پیش آیا ہے تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ایسے شواہد نہیں ملے کہ واقعہ بھگدڑ مچنے کی وجہ سے پیش آیا ہو اور ہلاک ہونے والے قدموں تلے کچلے گئے ہوں۔

Comments

- Advertisement -