ہفتہ, نومبر 2, 2024
اشتہار

کراچی سے ماڈلنگ کے لیے لاہور آنے والی لڑکی قتل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ماڈلنگ کے شوق میں کراچی سے پنجاب کے دارالحکومت لاہور جانے والی نوجوان لڑکی کو قتل کردیا گیا، ماڈل کی لاش  اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہونے والے 3 لڑکوں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے ماڈلنگ کے لیے لاہور آنے والی 22 سالہ لڑکی کو قتل کردیا گیا، مقتولہ کی شناخت اقرا سعید کے نام سے ہوئی ہے، لڑکی کو اسپتال چھوڑ کر فرار ہونے والے 3 لڑکوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق لڑکی کی لاش دو دن پہلے شاہدرہ کے علاقے سے ملی، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی حسن، عمر اور عثمان کے ناموں سے شناخت ہوئی۔

- Advertisement -

مقتولہ کے والدین کا کہنا ہے کہ اقرا ناراض ہو کر گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے والد کو کراچی سے لاہور طلب کرلیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد حقائق مزید واضح ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں