تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

سوشل میڈیا اسٹار نے انتہائی قدم اٹھا لیا

بھارت میں سوشل میڈیا اسٹار ہمانشی گاندھی سے پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا اسٹار 24 سالہ ہمانشی گاندھی نے سگنیچر پل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، ہمانشی کی خودکشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 24 جون کو اس وقت سامنے آیا جب ہمانشی کے والد لیویش گاندھی نے بیٹی کے لاپتا ہونے کی شکایت درج کروائی۔

ہمانشی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی صبح وجے نگر کے علاقے گئی تھی جہاں اس نے اور اس کے تین دوستوں نے ایک کیفے کھولا تھا، یہ اس کا پہلا دن تھا شام چار بجے کے قریب اس کی دوست آیوش نے اس کی والدہ کو بتایا کہ وہ ہمانشی کو کیفے چھوڑ کر چلا گیا تھا۔

24-year-old woman 'jumps to death' from Signature Bridge | Delhi News

پولیس کے مطابق لڑکی کی تلاش شروع کی گئی تو پتا چلا کہ 25 جون کو دریا سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی، لاش کو مردہ خانے پہنچایا گیا جہاں ہمانشی نے والد نے بیٹی کو شناخت کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ہمانشی کو پہلی بار پل کی ریلنگ پر چڑھتے ہوئے دیکھا گیا تھا لیکن وہ اس میں ناکام رہی تھی، اس کے بعد وہ ریلنگ میں خالی جگہوں پر چڑھی اور پل سے کود گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ہمانشی نے اپنی موت کا ذمہ دار آیوش سمیت متعدد افراد قرار دیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد کارروائی مزید آگے بڑھائی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -