تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

وزٹ ویزوں میں مفت توسیع، بڑا اعلان ہوگیا

ریاض: سعودی عرب نے غیر ملکیوں شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔

عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ جن ممالک سے پروازوں پر پابندی عائد ہے وہاں کے شہریوں کے وزٹ ویزوں میں توسیع کردی گئی ہے، مذکورہ ممالک کے شہریوں کے لیے وزٹ ویزے میں خود کار طریقے کے مطابق 30 نومبر2021 تک توسیع کی گئی ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ ’وزٹ ویزوں میں توسیع خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر کی گئی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق وزٹ ویزہ ہولڈر جنہوں نے اپنے ای میل کا اندراج کر رکھا ہے انہیں توسیع کے متعلق مطلع کردیا گیا ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ ’وزٹ ویزوں میں مفت توسیع کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے بحران کے ما بعد اثرات کم کرنے کے لیے ہے، اس سے وہ لوگ مستفید ہوں گے جنہیں پہلے سے وزٹ ویزے جاری کئے گئے ہیں مگر پروازوں کی معطلی کے باعث وہ سعودی عرب نہیں آسکے۔

Comments

- Advertisement -