تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب: بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

ریاض: سعودی آئل کمپنی ‘آرامکو’ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امین ناصر نے پیش گوئی کی ہے کہ ہماری کمپنی 2050 تک نیٹ زیرو کاربن انرجی پروڈیوسر بن جائے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی گرین انیشیٹو فورم کے ایک سیشن سے خطاب کرتے امین ناصر کا کہنا تھا کہ آرامکو آئل کمپنی دس سال میں بجلی بنانے کے لیے خام تیل کو قدرتی گیس پر منتقل کر دے گی، ہم سمجھتے ہیں کہ اس منصوبے پر عمل درآمد ایک پیچیدہ اور مشکل مرحلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود ہم اپنے مشن کو تکمیل تک پہنچائیں گے، دنیا کو کسی بھی بحران سے بچنے کے لیے مستحکم انرجی پالیسیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

سعودی آئل کمپنی ‘آرامکو’ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امین ناصر

آرامکو کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آئل کمپنی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پر بھاری سرمایہ کاری کر رہی ہے، ہمارے پاس دنیا بھرمیں 12 ریسرچ سینٹر ہیں۔ ریسرچ سینٹرز کا محور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا اور جامع و پائیدار حل تلاش کرنا ہے۔

دریں اثنا دیگر عہدیداران نے بھی یہی کہا کہ ہم 2050 تک خالص صفر کاربن انرجی کا مقصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، کاربن کے اخراج کو کم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ موسمیاتی تبدیلی حقیقی ہے۔

آئل کمپنی آئندہ 10سال میں تقریبا30 ارب ڈالرمالیت کے گرین پروجیکٹس میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Comments

- Advertisement -