11.4 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

’پی ٹی آئی دور میں 25 افراد کو فوجی عدالتوں سےسزائیں ہوئیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں 25 افراد کو فوجی عدالتوں سےسزائیں ہوئیں۔

ایک بیان میں اعتزازاحسن اور لطیف کھوسہ کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ ان وکلا کا ضمیر پی ٹی آئی دور میں کیوں نہیں جاگا؟ کسی وقت طوفان گزر جاتے ہیں اور ضمیر کو پتہ نہیں چلتا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ چند ماہ سے پارلیمنٹ کی حدود میں تجاوز کیا جا رہا ہے ماضی میں کبھی نہیں سناکہ بینچ بنا ٹوٹ گیا، پھر ٹوٹ گیا، سیاست کوسیاستدانوں تک محدودرہناچاہیےباقی لوگ سیاست سیاست نہ کھیلیں۔

فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کیخلاف کیس : چیف جسٹس نے 7 رکنی بینچ تشکیل دے دیا

- Advertisement -

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ آج بھی جو کچھ ہو رہا ہے وہ بھی پارلیمنٹ کی حدودمیں مداخلت ہےن لیگ الیکشن موڈ پر آچکی ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے لئے نیا 7رکنی بینچ تشکیل دےدیا، 2 ججز نے خود کو 9 رکنی بینچ سے الگ کرلیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں