تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

33 کلو وزن کم کرنے والا نوجوان، ممکن کیسے ہوا؟‌ نوجوان نے بتا دیا

مٹاپا یا اضافی وزن کا شکار افراد مشکلات اور کئی پریشانی کا سامنا کرتے ہیں، چند لوگ اس سے نجات پانے کے لیے سر توڑ کوشش بھی کرتے ہیں مگر انہیں زیادہ کامیابی نہیں ملتی۔

گلف نیوز پر ایسے پاکستانی نوجوان کی کہانی شائع ہوئی جس نے صرف 6 ماہ میں 33 کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کردیا۔

رپورٹ کے مطابق نوجوان کا نام دانش شہزاد، عمر 25 برس اور پاکستانی نژاد اماراتی شہری ہے ، پیشے کے اعتبار سے وہ بطور انجینئر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ ہے۔

پانچ فٹ 6 انچ کے قد والا نوجوان کھانے پینے کا شوقین ہے اور اگر اُس کے سامنے فاسٹ فوڈ آجائے تو پھر وہ ہاتھ صاف کرنے کو ہی ترجیح دیتا ہے۔

نوجوان نے بتایا کہ ’کرونا وبا کے بعد مارچ میں ہونے والے لاک ڈاؤن کے وقت میرا وزن 93 کلوگرام تھا، چونکہ اُن دنوں گھر میں ہی تھا تو میں نے اسپورٹس کا آغاز کیا مختلف کھیل کھیل کر  ورزش کی‘۔

مزید پڑھیں: صرف 150 دن میں 19 کلو وزن کم، کیسے ممکن ہوا؟ پاکستانی نوجوان نے بتا دیا

’میں نے گھر میں کھیلنے کا آغاز اس لیے کیا کیونکہ ہر طرف منفی باتیں چل رہی تھیں  اور کوئی بھی مثبت بات کرنے کو تیار نہیں تھا، ایسے میں خود کو مصروف رکھنے کے لیے میں نے وزن کم کرنے کا بھی فیصلہ کیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اس دوران میں نے پروٹین والے غذا کا استعمال کیا اور میٹھی چیزوں کو ترک کیا تاکہ جسم میں موجود کیلوریز ختم ہوسکیں، پہلے ہفتے ایک انڈا کھایا، یہ میرے لیے بہت مشکل تھا کیونکہ میں روزانہ ناشتے میں انڈا کھاتا تھا‘۔

’میں نے کھانے پینے میں احتیاط کے ساتھ ورزش کا آغاز کیا اور روزانہ 6 ، 7 منٹ پش اپس لگائے، پھر وقت کے ساتھ ساتھ یہ بڑھ کر تیس منٹ اور پھر 45 منٹ تک پہنچ گئے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’پش اپس لگانا میرے لیے آسان کام نہیں تھا کیونکہ مخصوص غذا کے استعمال کی وجہ سے مجھے کمزوری بھی محسوس ہورہی تھی مگر میں نے اپنے کام کو جاری رکھا‘۔

انہوں نے بتایا کہ 6 مہینوں کی محنت کے بعد جب میں نے اپنا وزن چیک کیا تو معلوم ہوا کہ 33 کلو وزن میں کم آئی ہے، یہ میرے لیے ایک اہم سنگِ میل تھا کیونکہ اسے میں خواب ہی سمجھتا تھا۔

انہوں نے مٹاپے کا شکار افراد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ صبح بغیر زردی کا انڈا کھائیں، ایک کپ ابلے ہوئے چاول اور گرل چکن استعمال کریں، ساتھ ہی دوپہر میں سبزی ابال کر کھائیں اور ایک گلاس نیم گرم دودھ پیئں‘۔

Comments

- Advertisement -