اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

دو سو پچاس درآمدی اشیا پر اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد نہ کرنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشنز (ڈی ایم اے) نے 250 درآمدی آئٹمز پر ممکنہ اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ کو مسترد کردیا اور وزیر تجارت، چیئرمین ایف بی آر سے خام مال و اہم غذائی اشیا پر ڈیوٹی نہ لگانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد عارف لاکھانی نے وزارت تجارت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے 250 درآمدی آئٹمز پر ممکنہ ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا۔

عارف لاکھانی نے کہا کہ 250 درآمدی آئٹمز میں ایسے آئٹمز میں دالیں، پھل اور دیگر کھانے پینے کی اشیا بھی شامل ہیں جبکہ زرعی شعبے کے 100 کے قریب آئٹمز پر آر ڈی عائد کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

- Advertisement -

اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی سے اسمگلنگ بڑھے گی،عارف لاکھانی

انہوں نے کہا کہ صنعتی درآمدی خام مال سمیت زرعی اجناس پراضافی آر ڈی کے نفاذ سے درآمدی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوں گی جس سے مقامی مارکیٹوں میں دالوں کی قلت پیدا ہونے کے ساتھ قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا، صنعتی خام مال، دالوں، پھل سمیت دیگر اہم اشیا پر اضافی آر ڈی سے اسمگلنگ بڑھے گی،جس سے قومی خزانے کو خطیر نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

چیئرمین پی سی ڈی ایم اے عارف لاکھانی نے وفاقی وزیر تجارت اور چیئرمین ایف بی آر سے مطالبہ کیا کہ درآمدی آئٹمز پر اضافی ریگولیٹری عائد کرنے سے گریز کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں